”خبردار! ابھی نندن کے بارے میں یہ سب جھوٹ ہے اور۔۔۔“ بھارت نے اپنے شہریوں کو ’ہوشیار‘ کر دیا

”خبردار! ابھی نندن کے بارے میں یہ سب جھوٹ ہے اور۔۔۔“ بھارت نے اپنے شہریوں کو ...
”خبردار! ابھی نندن کے بارے میں یہ سب جھوٹ ہے اور۔۔۔“ بھارت نے اپنے شہریوں کو ’ہوشیار‘ کر دیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ائیر فورس (آئی اے ایف) نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی قید سے رہا ہو کر بھارت آنے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کا ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے اور اس کے نام بنے تمام اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔

انڈین ائیرفورس کی جانب سے اس پیغام کیساتھ چند جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں جو ابھی نندن کے نام پر بنائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کی رہائی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر اس کے نام سے سینکڑوں اکاﺅنٹ بنائے جا چکے ہیں اور سب کے سب جعلی ہیں۔

انڈین ائیرفورس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ابھی نندن ورتھامن کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بنائے گئے ہیں۔ ابھی نندن کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے اور شہری ان جعلی اکاﺅنٹس کو فالو کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان میں وائرس بھی ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی