پیپلزپارٹی یو اے ای کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ کی جانب سے نومنتخب عہدیدار وں کے اعزاز میں ڈنر
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کے نائب صدر سنئیر رہنما سید سجاد حسین شاہ صاحب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی دبئی کی باڈی کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی یو اے ای خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری زاہدہ ملک اعوان، نائب صدر پیپلزپارٹی یو اے ای قیصر زمان گھمن، سنئیر نائب صدر دبئی شفیق صدیقی، نائب صدر دبئی فضل گجر، نائب صدر محمد آمین سرگانہ، نائب صدر انیس رحمان چوہدری، سیکرٹری جنرل نیاز خان شانگلہ، ممبر سوشل میڈیا شوکت طاہر، راشد کاشر اور کارکنان پاکستان پیپلزپارٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سید سجاد حسین شاہ صاحب نے تمام نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور صدر پیپلزپارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب صاحب اور جنرل سیکرٹری یو اے ای ملک خادم شاہین کی محنت کو سراہا۔اِنہوں نے پوری محنت اور لگن سے پارٹی کے نظریاتی لوگوں پر مشتمل ایک خوبصورت ٹیم بنائی، اور بہترین انتخاب پر پیپلزپارٹی یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح صدر اور جنرل سیکرٹری یو اے ای نے دبئی کی باڈی مکمل کی امید ہے بہت جلد وہ باقی تمام باڈیز بھی مکمل کر کے یو اے ای کے اندر پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے ۔جس طرح یہ دونوں افراد محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد پیپلزپارٹی یو اے ای کے اندر ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی ۔
انہوں نے تمام نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے امید ظاہر کی کہ وہ آگے چل کے پارٹی کے لیے پوری محنت اور لگن سے کام کریں گے ۔اور بھٹو شہید کے مشن کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے دست بازو بنیں گے ۔آخر میں شہداء لاڑکانہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔