انتہائی زہریلے سانپ اور مکڑے کے درمیان لڑائی، کون جیتا؟ سب حیران رہ گئے

انتہائی زہریلے سانپ اور مکڑے کے درمیان لڑائی، کون جیتا؟ سب حیران رہ گئے
انتہائی زہریلے سانپ اور مکڑے کے درمیان لڑائی، کون جیتا؟ سب حیران رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ اور نیولے کی لڑائی تو آپ نے دیکھ رکھی ہو گی، گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک انتہائی زہریلے سانپ اور مکڑے کے درمیان لڑائی ہوگئی اور سوچیں کہ ان میں سے کون جیتا ہو گا؟یقینا اکثریت سانپ کی جیت کا سوچ رہی ہو گی لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ یہاں مکڑے نے دنیا کے اس دوسرے بڑے زہریلے سانپ کو مار ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ لڑائی ریڈ بیک سپائیڈر او رایسٹرن براﺅن سنیک کے درمیان ہوئی تھی۔ اگرچہ ریڈ بیک مکڑا بھی بہت زہریلا ہوتا ہے تاہم ایسٹرن براﺅن سانپ دنیا کی دوسری سب سے زیادہ زہریلی سانپوں کی قسم ہے۔


اس سانپ اور مکڑے کی لڑائی کی تصاویر روبن مک لینن نامی ایک صارف نے فیس بک گروپ ’نیچرلسٹس کلب‘ میں پوسٹ کیں۔ روبن نے پوسٹ میں بتایا کہ اس مکڑے نے سانپ کو پہلے اپنے جالے میں پھنسایا اور سانپ کا کافی حصہ جالے کی مدد سے زمین سے ایک فٹ تک اوپر اٹھا لیا جس کے باعث سانپ حرکت کرنے سے قاصر ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے سانپ کو ڈنگ مارے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔روبن کا کہنا تھا کہ ہم نے سانپوں کے شکاری جیرر بنگھم کو بلایا جو مردہ سانپ کو اپنے ساتھ لے گیا۔ جب جیرر آیا تو مکڑا سانپ کے منہ کے اندر سے برآمد ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -