آدمی کی دو محبوبائیں، سرجری کے لئے ہسپتال داخل ہوا تو دونوں وہاں پہنچ گئیں

آدمی کی دو محبوبائیں، سرجری کے لئے ہسپتال داخل ہوا تو دونوں وہاں پہنچ گئیں
آدمی کی دو محبوبائیں، سرجری کے لئے ہسپتال داخل ہوا تو دونوں وہاں پہنچ گئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کا آپریشن ہوا اور اس کی اس بیماری نے اس کی بے وفائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ دی مرر کے مطابق انتھونی نامی اس شخص بیک وقت دو خواتین کے ساتھ معاشقہ چلا رکھا تھا۔ جب اس کا آپریشن ہوا تو اس کی دونوں محبوبائیں اس کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں جہاں ایک دوسری سے ملنے پر دونوں کو ہی شدید جھٹکا لگا اور وہ آئی تو انتھونی کی مزاج پرسی کے لیے تھیں لیکن واپس اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر گئیں۔

57سالہ کیتھلین میلونی کا کہنا تھا کہ ”میرا اور انتھونی کا تعلق 5سال سے چل رہا تھا۔ ہسپتال میں جب میں سوزان سے ملی تو یہ انکشاف مجھ پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑا کہ وہ گزشتہ 18سال سے سوزان کے ساتھ بھی رہ رہا تھا۔ اس کی وجہ سے ہم دونوں کی زندگی تباہ ہوئی اور اس نے ہم دونوں کو شدید تکلیف سے دوچار کیا۔ کئی ہفتے تک تو ہم الگ الگ اس تکلیف سے گزرتی رہیں لیکن پھر ہم نے ملنے کا فیصلہ کیا۔ اب ہم دونوں ایک دوسرے کی دوست بن چکی ہیں اور انتھونی ہم دونوں سے ہاتھ دھو چکا ہے۔ یوں میں نے اور سوزان نے مل کر اپنے اس درد کا مداوا کیا جو ہمیں انتھونی کی بے وفائی سے ملا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ