کیا نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے یا نہیں ؟وزیراعظم کی جانب سے علاج کی ہدایت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے حیران کن اعلان کردیا

کیا نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے یا نہیں ؟وزیراعظم کی جانب سے علاج کی ہدایت کے بعد ...
کیا نواز شریف کی صحت ٹھیک ہے یا نہیں ؟وزیراعظم کی جانب سے علاج کی ہدایت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے حیران کن اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم  نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور انہیں علاج معالجے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے آگاہ کیا ،حکومت نے نواز شریف کو کسی بھی ہسپتال میں علاج کرانے اور لندن میں موجود اپنے ڈاکٹرز کو پاکستان بلانے کی بھی پیشکش کر دی ،حکومت کی جانب سے نواز شریف کے علاج معالجے کے حوالے سے کل ( جمعہ کو ) ان کے اہل خانہ کو باضابطہ خط بھی تحریر کیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئےڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے بعد وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع اور  پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید  کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم  نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اور  انہیں علاج معالجے کے حوالے سے حکومتی احکامات سے آگاہ کر دیا ہے،دوران ملاقات ایک سینئر صحافی بھی وہاں موجود تھے،ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں علاج کر ا سکتے ہیں،نواز شریف جہاں چاہیں انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں،نواز شریف کے علاج کے لیے پاکستان میں تمام سہولتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بظاہر صحتمند نظر آئے ، اِنہیں کبھی کبھار تکلیف محسوس ہوتی ہے جس کی انہیں ادویات دی جا رہی ہیں،ملاقات میں ایسا تاثر ملا کہ نواز شریف اپنی ضمانت کی درخواست پر فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، مجھے نہیں لگا کہ نواز شریف کی صحت کو کوئی فوری خطرہ لاحق ہے،جیل کے ڈاکٹرز روزانہ نواز شریف کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ  قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے نواز شریف کو جو سہولیات دے سکتے ہیں وہ فراہم کی جائیں گی ،نواز شریف کو یہ پیشکش بھی کی گئی ہے کہ  اگر شریف خاندان چاہے تو لندن میں نواز شریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کوبھی پاکستان بلا یا جا سکتا ہے ،وزیراعلی پنجاب صحت کے معاملے میں بالکل بھی سیاست نہیں چاہتے، میرے ہمراہ پروفیسرز نے سوال و جواب کے ذریعے نواز شریف سے ان کے عارضے کے بارے میں آگاہی حاصل ،سابقہ میڈیکل بورڈز نواز شریف کی اینجیو گرافی تجویز کر چکے ہیں اس لئے انہیں اینجیو گرافی کر الینی چاہیے تاکہ صحیح صورتحال معلوم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو کل( جمعہ)باضابطہ خط لکھا جائے گاجس میں انہیں علاج معالجے کے حوالے سے حکومت کے احکامات سے آگاہ کریں گے۔ 

مزید :

قومی -