سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی 

سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں توسیع ...
سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی 

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما غلام قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم غلام قادر پیلجو کے خلاف انکوائری چل رہی ہے، ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب افسران غفلت اور لاپرواہی برت رہے ہیں،نیب کو 90 روز میں تفتیش مکمل کرنی تھی، درخواست گزار کا کہنا  تھا  کہ سال پہلے بھی نیب نے کہا تھا تفتیش مکمل کر کے اسلام آباد بھیج دیں گے لیکن ابھی تک نیب کی تفتیش ہی مکمل نہیں ہوئی ،لہذا استدعا ہے کہ اس کی ضمانت میں توسیع کی جائے ۔2 سال گزر گئے، کیاکرتے ہیں یہ لوگ؟۔عدالت نے غلام قادر پلیجو کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ غلام قادر پلیجو کیخلاف گزشتہ دو سال سے انکوائری کی جارہی ہے،غلام قادر پلیجو کیخلاف اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی