این ٹی ایس ریفرنس ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر ہارون الرشیدکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے 

 این ٹی ایس ریفرنس ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر ہارون الرشیدکے ناقابل ضمانت وارنٹ ...
 این ٹی ایس ریفرنس ، احتساب عدالت نے ڈاکٹر ہارون الرشیدکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس )کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے ،ملزم کو گرفتار کر کے 21 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سابق سی ای او ڈاکٹر ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت نے ملزم ہارون رشید کو گرفتار کر کے 21 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم کی عدم گرفتاری کی صورت میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدائت بھی جاری کردی ۔ہارون رشید سمیت 8 ملزمان پرجعلی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔