آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، پاکستان کی ہر سطح پر حمایت کی یقین دہانی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، پاکستان کی ہر ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، پاکستان کی ہر سطح پر حمایت کی یقین دہانی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ،پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں کوسراہا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سطح پرپاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کامخلص دوست ہے ، آرمی چیف نے مشکل صورتحال میں سعودی عرب کی امن کے لئے کوششوں کوسراہا ۔ آرمی چیف نے سعودی وزیر سے امن کیلئے کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔

مزید : قومی