آئینی ماہر بابرستار نے بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھٹوکے اضافہ پر بڑا سوال اٹھا دیا

آئینی ماہر بابرستار نے بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھٹوکے اضافہ پر بڑا سوال ...
آئینی ماہر بابرستار نے بلاول زرداری کے نام کے ساتھ بھٹوکے اضافہ پر بڑا سوال اٹھا دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر بابر ستارنے کہاہے کہ اگر کوئی باپ کی بجائے ماں کا نام لگا لے تو وہ باعث شرمندگی ہے ، کیوں کوئی ماں کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگا سکتا؟ وزیر خزانہ سے یہ غلطی ہوئی ہے اور ان کواس پر معافی مانگنی چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ داخلی سیاست بڑی عجیب چیز ہے ، بدقسمتی سے ہمارے ہاں ردعمل دیتے ہوئے بالغ النظر ی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا یہ کیا سوال ہے کہ اگر کوئی باپ کی بجائے ماں کا نام لگا لے تو وہ باعث شرمندگی ہے ، کیوں کوئی ماں کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگا سکتا ؟

انہوں نے کہا کہ ان بچوں نے اس وقت اپنے نام کے ساتھ یہ نام لگائے تھے جب بے نظیر بھٹوکوشہید کیاگیا تھا ، وزیر خزانہ سے یہ غلطی ہوئی ہے اور ان کواس پر معافی مانگنی چاہئے ۔

مزید : قومی