”اچھا ہوکہ اسد عمر قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں یہ کام کرلیں“، مظہر عباس کاوزیر خزانہ کومشورہ

”اچھا ہوکہ اسد عمر قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں یہ کام کرلیں“، مظہر عباس ...
”اچھا ہوکہ اسد عمر قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں یہ کام کرلیں“، مظہر عباس کاوزیر خزانہ کومشورہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اسد عمر کو شاہ محمود قریشی کی بات بھی کرنی چاہئے تھی ، اسد عمر بہت ہی سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور اچھا ہوکہ وہ قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں اس جملے پر کھڑے ہوکر معافی مانگ لیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر بلاول نے انگریزی میں تقریر کی ہے تو اس کے بعد کیا شاہ محمود قریشی نے اردومیں تقریر کی تھی؟اسد عمر کو شاہ محمود کی بات بھی کرنی چاہئے تھی ، اسد عمر بہت ہی سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور اچھا ہوکہ وہ قومی اسمبلی کے اگلے سیشن میں اس جملے پر کھڑے ہوکر معافی مانگ لیں۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے جس کو پارلیمان میں شیر کابچہ کہاہے ، اس کوجاکرکراچی میں بھی دیکھ لیں کہ تحریک انصاف اس کے ساتھ کیا سلوک کرتی ہے اور ہوسکے تو اس کی ملاقات وزیر اعظم سے بھی کروا دیں ۔

مزید : قومی