اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تضحیک آمیز حکم آیا :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تضحیک آمیز حکم آیا :حفیظ اللہ نیازی کا ...
اسلام آباد سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تضحیک آمیز حکم آیا :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ نواز شریف کو انجائنا کے چار پانچ اٹیک ہوچکے تو وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کی جانب سے اسلام آباد پیغام بھیجا گیا تو وہاں سے تضحیک آمیز حکم آیا کہ آپ ہر بات پوچھ کر کرتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ سروسز ہسپتال اورجناح ہسپتال کسی طور پر بھی نواز شریف کیلئے علاج کیلئے موزوں نہیں ہیں جب ان کو یہاں لایا گیا تو حکومت نواز شریف کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق کررہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یاد ہی نہیں کہ پہلے کیا کرتے رہے ہیں ، کل جب عثمان بزدار کو پتہ چلا کہ صورتحال بڑی تشویشناک ہے ، نواز شریف کو انجائنا کے چار پانچ اٹیک ہوچکے تو وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کی جانب سے اسلام آباد پیغام بھیجا گیا تو وہاں سے تضحیک آمیز حکم آیا کہ آپ ہر بات پوچھ کر کرتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اگر اسلام آباد سے حکم آیا تھا تو فواد چودھری کوچاہئے تھا کہ وہ ٹوئٹ نہ کرتے تاکہ پتہ چلتا کہ پنجاب میں بھی انتظامی بنیادوں پر کچھ ہورہاہے ۔ 

مزید : قومی