سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کمزور پڑ جائیگی:شہزاد اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کمزور پڑ ...
سپریم کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کمزور پڑ جائیگی:شہزاد اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کاہے کہ ا گر نواز شریف نے اپنی پسند کا ہسپتال لے لیا تو سپریم کورٹ میں ان کی جو بیل کی درخواست ہے، اس کا کیا ہوگا ؟ سپریم کورٹ میں ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کمزور پڑ جائیگی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے دل کی جوحالت ہے اس سے سب واقف ہیں کہ ان کی سرجری ہوئی تھی، ان کے خاندان کی تشویش کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ، فواد چودھری کے ٹوئٹ کے بعد اس پر مکمل عمل در آمد ہوناچاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے اپنی پسند کا ہسپتال لے لیا تو سپریم کورٹ میں ان کی جو بیل ہے اس کا کیا ہوگا ؟ میرے خیال میں اگر وہ ہسپتال میں چلے گئے تو سپریم کورٹ میں ان کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کمزور پڑ جائیگی ۔

مزید :

قومی -