”وزراءغیر پیشہ وارانہ ہیں“،مائزہ حمید کی کارکردگی میں بہتری کیلئے حکومت کو اہم تجاویز

”وزراءغیر پیشہ وارانہ ہیں“،مائزہ حمید کی کارکردگی میں بہتری کیلئے حکومت کو ...
”وزراءغیر پیشہ وارانہ ہیں“،مائزہ حمید کی کارکردگی میں بہتری کیلئے حکومت کو اہم تجاویز

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ و زیر خزانہ کام نہیں کررہے ، ان کی کوئی تیاری نہیں ہے ، وہ بس الزامات لگا کر بات کوختم کردیتے ہیں، وزرا ءغیر پیشہ وارانہ ہیں ، ان کوتبدیل کردینا چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ یہ ڈلیور کریں ، یہ ووٹ ایسی پارٹی کو دیدیا ہے جو ابھی تک ماضی میں رہ رہی ہے ، تحریک انصاف حکومت میں ہے لیکن یہ پارلیمنٹ میں بدتمیز ی کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں ، ان کو اپوزیشن کی طرف آجانا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو الزام لگانے کی عادت چھوڑ دینی چاہئے ، وزیر خزانہ کام نہیں کررہے ، ان کی کوئی تیاری نہیں ہے ، وہ بس الزامات لگا کر بات کوختم کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزرا ءغیر پیشہ وارانہ ہیں ، ان کوتبدیل کردینا چاہئے، نواز شریف کی حکومت جب آئی تھی تو نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی اور رو پے کی قیمت میں اضافہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی کارکردگی یہی رہی تو عوام ایک ڈیڑھ سال میں تحریک انصاف کو منہ توڑ جواب دے دے گی ۔

مزید : قومی