پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو بھی نواز شریف کی حمایت میں بول پڑیں

پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو بھی نواز شریف کی حمایت میں بول پڑیں
پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو بھی نواز شریف کی حمایت میں بول پڑیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے کہاہے کہ نو از شریف کونشانہ بنایا جارہاہے ، بلاول کی تقریرقومی اسمبلی میں ایک میچور سیاستدان کی تقریرتھی، اسد عمر نے بلاول پر ذاتی حملہ کیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سسی پلیجو نے کہا کہ دکھائی دے رہاہے کہ نواز شریف کونشانہ بنایا جارہاہے ، حکومت یہ نہیں بتا سکی کہ اووربلنگ کی ایڈ جسٹمنٹ کیسے ہوگی؟انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کاحل پارلیمنٹ میں ہے ، حکومت مسائل کو کمیٹیوں میں لائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت پر حکومت اور اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہر ہ کیا اور پاکستان سے ایک زبردست پیغام گیا ، اس حوالے سے اپوزیشن نے زیادہ بالغ النظر ی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت میں اتفاق رائے نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی تقریرقومی اسمبلی میں ایک میچور سیاستدان کی تقریرتھی ، اسد عمر نے بلاول پر ذاتی حملہ کیا ، بلاول کو اپنی والدہ کی شاخت پر فخر ہے ۔

مزید : قومی