نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھیجا جائے گا یا نہیں ، ترجمان وزیر اعظم کی اہم وضاحت

نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھیجا جائے گا یا نہیں ، ترجمان وزیر اعظم کی اہم ...
نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھیجا جائے گا یا نہیں ، ترجمان وزیر اعظم کی اہم وضاحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مرضی کے ہسپتال جانے میں حکومت رکاوٹ نہیں ہے لیکن اگر لندن علاج کیلئے جاناہے تو پھر عدالت ہی فیصلہ کرسکتی ہے ،وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت پر فواد چودھری کوبریفنگ دینے کا کہاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم کا موقف ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کوتا ہی نہ ہو، مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کے علاج میں کوتاہی برتی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران بتائیں کہ آج کی جیل اورپہلے کی جیل میں فرق ہے یا نہیں ہے ، نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت انتقامی سیاست نہیں کررہی ، وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت پر فواد چودھری کوبریفنگ دینے کا کہاہے ، نواز شریف علاج کیلئے جس ہسپتال میں جانے کا کہیں گے ، لیکر جائیں گے ، نواز شریف کی مرضی کے ہسپتال جانے میں حکومت رکاوٹ نہیں ہے لیکن اگر لندن علاج کیلئے جاناہے تو پھر عدالت ہی فیصلہ کرسکتی ہے ۔

مزید :

قومی -