ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک انکشاف کردیا

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک انکشاف کردیا
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کی اہم شریان کیلشیم کی زیادتی کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ، نواز شریف صحت کے معاملے پر بہت حساس ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پرو گرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی اہم شریان کیلشیم کی زیادتی کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ، نواز شریف صحت کے معاملے پر بہت حساس ہیں، علاج کے نام پر نواز شریف کی تضحیک کی گئی ، نواز شریف نے علاج کیلئے بھیک مانگی ہے اور نہ مانگیں گے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی کا اس طرح علاج نہیں کرایا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان سے کوئی گلہ نہیں بلکہ مجھے عمران خان سے گلہ ہے کہ ان کی جانب سے کسی کو بھی نہیں بخشا گیا ، اب وہ کیا فرشتے ہیں کہ ان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم یا نیازی کہہ دینے سے کچھ ہوجاتا ہے ۔

مزید :

قومی -