نوازشریف اُس وقت تک باہر رہیں گے جب تک ۔۔۔رانا ثناءاللہ نےسابق وزیراعظم کی واپسی کے خواب دیکھنے والوں پر بجلیاں گرا دیں

نوازشریف اُس وقت تک باہر رہیں گے جب تک ۔۔۔رانا ثناءاللہ نےسابق وزیراعظم کی ...
نوازشریف اُس وقت تک باہر رہیں گے جب تک ۔۔۔رانا ثناءاللہ نےسابق وزیراعظم کی واپسی کے خواب دیکھنے والوں پر بجلیاں گرا دیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نےکہاہےکہ میاں نوازشریف کاجب تک علاج نہیں ہوجاتا وہ باہر رہیں گے،ان کی صحت اور علاج کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی آرہی ہے، اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی لابیز میں حکومت کے اتحادی ہمیں ملتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ ملک کی کوئی حالت نہیں، کوئی بھی سننے والا نہیں، ہم اتحادیوں کے پاس بن بلائے نہیں گئے، (ن) لیگ نے ایم کیو ایم تک اپنا پیغام پہنچایا ہے، ہم دوسرے اتحادیوں کو ملیں گے، ہم نے سب کو ملنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی آرہی ہے، اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نوازشریف کی (ن) لیگ میں اپنی اہمیت ہے، جب تک ان کا علاج نہیں ہوجاتا وہ باہر رہیں گے، ان کی صحت اور علاج کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور