ڈپٹی ڈی ای او جامپور کی تقرری‘ لغاری‘ دریشک گروپ آمنے سامنے

ڈپٹی ڈی ای او جامپور کی تقرری‘ لغاری‘ دریشک گروپ آمنے سامنے

  



جام پور ( نامہ نگار) ڈپٹی ڈی ای اوجام پور کی تقرری پر لغاری اور دریشک گروپ میں ٹھن گئی۔ سابق ڈپٹی ڈی ای ملک ممتاز حسین راجپوت کی پروموشن کے بعد ہونے والی خالی اسامی پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردا ر حسنین بہادر دریشک نے ڈپٹی ڈی ای و راجن پور (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

عطاء حسین سیلرہ کو جام پور میں ڈپٹی ڈی ای او لگوادیا جنہوں نے فوری طور پر چارج سنبھال کرکے کام شروع کر دیا۔ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے اپنے حلقہ میں محمد پور ہائیر سیکنڈیری کے سنیئر ایس ایس وسابق ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر امجد اسلام پتافی کا نام سیکرٹری تعلیم کو بھجوایا تھا۔ تاہم دریشک سردار وں نے اپنا ڈپٹی ڈی ای او لگوایا جس کا سابق رکن قومی اسمبلی نے برا منایا اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں پھٹ پڑیں اور حلقہ میں سیاسی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد اسلام پتافی کی تقریری کا مطالبہ کر دیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو فوری طور پر ارڈر منسوغ کرکے لغاری گروپ کے نامزد ڈاکٹر امجد اسلام پتافی کی تقرری کا حکم جاری کر دیا۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب کے مراسلہ کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ کو لاہور رپورٹ کرنے جبکہ ڈاکٹر امجد اسلام پتافی کو جام پور کو نیا ڈپٹی ڈی ای او لگا دیا۔ واضع رہے کہ قبل ازیں ڈاکٹر امجد اسلام پتافی جام پور میں تین سال بطور ڈپٹی ڈی ای او کام کر چکے ہیں۔

آمنے سامنے

مزید : ملتان صفحہ آخر