عمران خان مہنگائی،بے روزگاری ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ رفاقت علی رانا

عمران خان مہنگائی،بے روزگاری ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ رفاقت ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) رفاقت علی رانا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک سے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں موجودہ دور میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا ہے کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک انداز میں واضع موقف اختیار کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اس وقت پوری دنیا کے سامنے ایک ایسا لیڈر بن کر سامنے آچکا ہے جو دیگر ممالک کی خون ریزی جنگوں کو ترک کرکے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہیساتھی ملک افغانستان میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ وہ سمجھداری سے کام لیتے ہوئے افغان طالبان سے مذاکرات کے ذریعے حل نکالیکیونکہ افغانستان میں امریکی فوجوں کیطرف سے اپنے اتحادیوں کیساتھ مل کر طالبان کیخلاف لڑائی میں نہ صرف افغانستان بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی شدید نقصان کے اثرات پہنچ رہے تھے افغانستان کے اندر اس لڑائی میں دونوں اطراف سے ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے جس میں جنگ کے ذریعے خطے کا امن بحال کرتے کرتے مزید حالات خراب ہوئے ہیں، بالآخر گزشتہ روز پوری دنیا میں جہاں امریکہ اور افغان طالبان کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیا گیا وہاں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سوچ کو بھی سراہا گیا۔

رفاقت علی

مزید : ملتان صفحہ آخر