حکومتی اقدامات سے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں‘ عالمگیر خان کا اجلاس سے خطاب

حکومتی اقدامات سے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں‘ عالمگیر خان کا اجلاس ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر) سیکرٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

کار کر دگی کا جائزہ اوراشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کی صورتحال کو بھی چیک کیا گیا۔سیکرٹری زکواۃ وعشر پنجاب عالمگیر خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عام لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کنٹر ول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی لائی جائے عام لوگوں کو ریلیف میسر آرہا ہے ہم سب نے عوام کی خدمت کیلئے کام کرنا ہے۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد محمود نے اجلاس کو بتا یا کہ ماہ فروری میں گراں فروشوں کو 9لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا2گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور ایک کو گرفتار کیا گیا آن لائن414شکایات وصول ہوئیں جن میں 413کو حل کیا جا چکا ہے اجلاس میں اے سی وہاڑی احمد نوید، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد،ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف،ایس این اے خرم سلیم، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر، اے ڈی لیبر ملک شعبان، ڈی ڈی ایچ او میلسی راؤ خلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بوریوالا عبد الخالق ناصر اور دیگر پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس موجود

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر