آمدن سے زائد اثاثے‘ شوکت بسرا نیب آفس سے غیر حاضر‘ سوالنامہ روانہ

آمدن سے زائد اثاثے‘ شوکت بسرا نیب آفس سے غیر حاضر‘ سوالنامہ روانہ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) آمدن سے زائد آثاثے بنانے کے معاملے پرپنجاب حکومت کے ترجمان شوکت بسرا اج طلبی کے باوجود نیب ملتان بیورو میں پیش نہ ہوئے۔نیب(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

ملتان نے شوکت بسرا کو سوالنامہ بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر پنجاب حکومت کے ترجمان شوکت بسرا کے خلاف نیب ملتان بیورو میں شکایت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔نیب ملتان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا کو 6 مارچ کو طلب کیا تھا۔۔تاہم طلبی کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے۔جس پر اب  نیب ملتان نے  شوکت بسرا کو سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔جبکہ نیب نے ہدایت کی ہے کہ وہ  9 مارچ کو سوالنامہ مکمل کرکے نیب دفتر جمع کروائیں۔سوالنامے جمع کروائے جانے کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

روانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر