ڈیرہ: صاف پانی کی فراہمی‘ گھر گھر سروے مکمل‘ پل ڈاٹ کی توسیع کیلئے ٹینڈرز فائنل

ڈیرہ: صاف پانی کی فراہمی‘ گھر گھر سروے مکمل‘ پل ڈاٹ کی توسیع کیلئے ٹینڈرز ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) کمشنر ڈیرہ غازیخان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نسیم صادق نے کارپوریشن کی حدود میں مزیدتین ہاوسنگ کالونیوں کی منظوری(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

دے دی ہے واجبات کی ادائیگی اور دیگر قانونی دستاویزات کی تکمیل پر ڈرین گارڈن، عثمانیہ ویلج اور غازی ٹاون ڈیرہ غازیخان ہاوسنگ کالونیوں کو منظور کیاگیا. ہاوسنگ کالونیوں کے مالکان او رعوام نے منظوری کی راہ میں کئی سال سے شٹل کاک بننے والی کالونیوں کی منظوری پر کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نسیم صادق کو کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات کیا او روہ عوامی مسائل کاادراک رکھتے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ کالونیوں کی عدم منظوری پر عوام او رمالکان کو کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف لوگوں کو اپنے گھر کے خواب کی تکمیل ملے گی اور لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا. وزیراعلی اور کمشنر کے اس اقدام سے ہاوسنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے واجبات کی عدم ادائیگی،نقشہ منظور نہ کرانے والے ہوٹلز اور کمرشل عمارتوں کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کارپوریشن خورشید نصیر کو فوری طو رپر نادہندگان کی عمارتیں سیل کرنے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہا کہ کاروباری افراد کمرشل عمارتوں کے واجبات فوری ادا کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. انہوں نے کہاکہ کارپوریشن نے سروے مکمل کر لیا ہے. بلاامتیاز مرحلہ وار تمام عمارتوں کو سیل کیا جائے گا. اس موقع پر ڈی او پی نے نادہندگان کی فہرست اور واجبات کی تفصیل کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈیرہ غازیخان شہر کے بلاکوں میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے گھر گھر سروے مکمل کر لیاگیا ہے. 36 افراد پر مشتمل بارہ ٹیمو ں نے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں قائم دیگر کالونیوں کا بھی سروے شروع کر دیاہے اور مرحلہ وار بیس روز کے اندر سروے کی تکمیل کی ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں. کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر نسیم صاد ق نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر سروے کر کے رپورٹ پیش کریں کہ کن علاقو ں میں میونسپل کارپوریشن کا پانی فراہم کیا جارہا ہے. کن علاقوں میں پانی کیلئے پائپ لائن بچھائی گئی تاہم پانی فراہم نہیں ہو رہا. پانی کے معیار اوردیگر معلومات پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے. کمشنر نے کہاکہ سروے کا مقصد گرمیوں میں پانی کی فراہمی کیلئے پلان مرتب کرنا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق شہریوں کو صاف پانی فراہم ہو سکے. کمشنر نے کمرشل عمارتوں میں پانی کے غیر قانونی کنکشن فوری طو رپر منقطع کرنے کے بھی احکامات جاری کیے. کمشنر نے کہاکہ شہری اور کاروباری مراکز کے مالکان پانی فیس فوری ادا کرکے کنکشن کو ریگولر کرائیں. ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے. ایک ہفتے کے اندر تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا. پل پیارے والی اور چوک چورہٹہ کی کشادگی کیلئے بھی ڈیزائن تیار کیے جار ہے ہیں. پل پیارے والی کو کشادہ کرنے کے ساتھ چاروں اطراف سلپ روڈ بنائے جائیں گے. چوک چورہٹہ پر تین اطراف میں سلپ روڈ تجویز کیے گئے ہیں. سلپ روڈ او رکشادگی سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ عوام اور مسافروں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی اذیت سے نجات ملے گی. کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے.: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ سخی سرور کا دورہ کیا۔عرس کے روٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے حضرت سخی سرور ؒکے عرس کے انتظامات کے حوالے متعلقہ مقامات کا دورہ کیا انہوں نے دربار،زیارت کے مقامات، زائرین کمپلیکس اور دیگر جگہوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دربار کی سکیورٹی اور خفیہ کیمروں کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عرس کے موقع پر سکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے گا۔

سروے

مزید : ملتان صفحہ آخر