خواتین کا کل عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں مکمل
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
میں آگاہی دینا اور ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے،مارچ1857 کو نیو یارک میں کپڑا بنانے والی ایک فیکٹری میں مسلسل10گھنٹے کام کرنے والی خواتین نے اپنے کام کے اوقات کار میں کمی اور اجرت میں اضافے کے لیے آواز اٹھائی تو ان پر پولیس نے نہ صرف لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کیا بلکہ ان خواتین کو گھوڑوں سے بندھ کر سڑکوں پرگھسیٹا گیا،لیکن خواتین نے جبری مشقت کے خلاف تحریک جاری رکھی تھی،خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی جس میں عورتوں پر ہونے والے ظلم واستحصال کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا،پہلی عالمی جنگ میں 20 لاکھ روسی فوجیوں کی ہلاکت پرخواتین نے ہڑتال کی تب سے یہ دن ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں عالمی حیثیت اختیار کرگیا لیکن1956 میں سیاہ فارم مزدوروں پر پابندی کے خلاف نیو یارک میں 20 ہزار سے زائدخواتین کے مظاہروں پر8 مارچ کواقوام متحدہ نے بھی عورتوں کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا،اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں کانفرنسوں اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواتین کو مساوی حقوق دینے کا اعادہ کیا جائے
عالمی دن