بھار ت میں مسلمانوں پر ظلم وستم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی‘ ذوالفقار علی کھوسہ

بھار ت میں مسلمانوں پر ظلم وستم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی‘ ذوالفقار علی ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ہے عالمی طاقتیں اس بربریت کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑ ی جمہوری حکومت میں جمہور کی آواز کو دبایا جا رہا ہے شخصی، مذہبی آزادی سلب کی جا رہی ہے ایسے ہی حالات بر صغیر کی تقسیم کا سبب بنے تھے ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ بر صغیر میں صدیوں مسلمان حکمران رہے لیکن سبھی امن و محبت سے رہے کہ اسلام مساوات اور روا داری کا مذہب ہے سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ محسن انسانیت،توحید،امّن اور محبت کا پیغام لے کرآئے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ناقابل برداشت ہے عالمی طاقتیں،اقوام متحدہ اور اے آئی سی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا کردار ادا کرئے۔

ذوالفقار کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر