میاں چنوں سٹیشن کی حدود میں بھانے ختم کرنیکی کوششیں فلاپ

میاں چنوں سٹیشن کی حدود میں بھانے ختم کرنیکی کوششیں فلاپ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے پولیس اوراسٹیشن سٹاف کی مبینہ ملی بھگت نے شعبہ انجینئرنگ کی طرف سے میاں چنوں اسٹیشن کی حدودمیں بھانوں کوختم کرنے کی کوششوں کوناکام بناکررکھ دیاہے۔بتایاجاتاہے کہ متعددبارریلوے شعبہ انجینئرنگ اورپراپرٹی لینڈ کی طرف سے میاں چنوں ریلوے اسٹیشن کی حدودمیں ریلوے اراضی پرموجودبھانوں کے خلاف(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

آپریشن کیاجاتاہے تاہم جیسے ہی آپریشن کرکے شعبہ انجینئرنگ کی ٹیمیں واپس جاتی ہیں ریلوے اسٹیشن سٹاف اورریلوے پولیس کی آشیربادسے بھانہ مافیادوبارہ اپنے بھانے قائم کرلیتاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق ایک عرصہ سے ریلوے شعبہ انجینئرنگ لینڈپراپرٹی اورپھانی مافیاکے خلاف میاں چنوں میں چوہے بلی والاکھیل چل رہاہے۔جس پرریلوے شعبہ انجینئرنگ نے اب ہاتھ کھڑے کردئیے ہیں اورانہوں نے ڈی ایس ملتان کوآگاہ کیاہے کہ جب تک اسٹیشن ماسٹرمیاں چنوں ا ورریلوے پولیس خانیوال اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی بھانہ مافیاریلوے اراضی کوخالی نہیں کریگا۔ایک بارآپریشن ہوجانے کی صورت میں اسٹیشن ماسٹراورپولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوبارہ ریلوے حدودمیں بھانے نہ قائم ہونے دیں اس کے برعکس اسٹیشن ماسٹراورریلوے پولیس نامعلوم وجوہات کی بناپربھانوں کے دوباہ قائم ہونے کوروکنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

فلاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر