قازقستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسد قیصر

قازقستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اسد قیصر

  



اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہ ہے کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے خواہاں ہے،دونوں ممالک کے مابین تعاون کو وسعت دینے میں پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے،گزشتہ روزسپیکر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

قومی اسمبلی اسد قیصر سے قازقستان کے پاکستان میں سفیر اکان رخمتلین نے ملاقات کی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پراسد قیصر نے کہا کہ قازقستان کا کردار علاقائی امن و استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سپیکر نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا اپنی عوام سے گہرا رشتہ ہوتا ہے اس لیے وہ اقوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان قازقستان کا علاقائی اور عالمی فورمز پر اشتراک خوش آئند ہے،سفیر نے کہا کہ قازقستان کی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین عوامی اور تجارتی رابطوں کو بڑھانے میں پارلیمانی سطح پر وفود کا تبادلہ اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور الماتی کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ قائم ہونے سے دونوں ممالک میں تجارت اورسیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔

اسد قیصر

مزید : ملتان صفحہ آخر