جدید تعلیم پر مبنی معشیت پر توجہ دینے والی اقوام ہی آگے بڑھ سکتی ہیں: حماد اظہر

جدید تعلیم پر مبنی معشیت پر توجہ دینے والی اقوام ہی آگے بڑھ سکتی ہیں: حماد ...

  



اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو فروغ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو علم پر مبنی معیشت میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں برٹش کونسل کے زیراہتمام سوچ لیڈرشپ سمٹ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

2020ء سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں یکساں مواقع کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو نہ صرف جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اورہنر سے آراستہ کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں روزگارکے یکساں مواقع کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ موجودہ دورعلم پر مبنی معیشت کا دورہے اور اس میں وہ اقوام آگے بڑھیں گی جو جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہنر سے آراستہ ہوں، ہمارے نوجوانوں کیلئے علم پرمبنی معیشت میں اعلیٰ مہارت کے حصول پرتوجہ دینا ضروری ہے،اس مقصد کیلئے حکومت تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔حماد اظہر نے کہاکہ چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو فروغ دیا جارہاہے، یہ روزگار کی فراہمی کا ایک بڑاذریعہ ہے، عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیوں کی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی میں گزشتہ سال نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس سال درجہ بندی میں مزید 15 سے 20 پوائنٹس تک کی بہتری آسکتی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان نے وفاقی وزیراوردیگر شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

حماد اظہر

مزید : ملتان صفحہ آخر