راجن پور‘ سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے 4کروڑ کے فنڈز ریلیز

راجن پور‘ سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے 4کروڑ کے فنڈز ریلیز

  



جام پور نامہ نگار حکومت پنجاب کی طرف سے سکولوں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لیے چار کروڑ روپے کے فنڈز ریلز (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ہوگئے ہیں۔ جلد ضلع بھر کے سکولوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دیے جائیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو کامیاب کرنے کے لیے اساتذہ کرام محنت اور لگن سے کام کریں۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم راجن پور ثناء اللہ خان سہرانی نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر سربرہان ادارہ سے مخاطب ہو تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او راو محمد جاوید طارق۔ راوثناء اللہ خان۔ راو عابد حسین ودیگر موجود تھے۔ سی ای او تعلیم نے دورہ کے دوان سکولوں میں ائی ٹی لیب اور کمپوٹر لیب کا بھی معانہ کیا۔ کلاسوں میں جاکرکے تعلیمی حالت کا جائزہ بھی لیا۔ اور سربراہان ادارہ کو محنت سے کام کرنے کا حکم دیا۔

ریلیز

مزید : ملتان صفحہ آخر