لیہ‘ ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

لیہ‘ ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

  



چوک اعظم(نمائندہ خصوصی) محکمہ جنگلات لیہ ٹمبر مافیا کیخلاف سرگرم ہو گیا ہے۔محکمہ کے افیسران کی طرف سے ٹمبر مافیا کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں۔محکمہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جنگلات کی طرف سے کی گئی کاروائیوں میں بین الاضلاعی گینگ کے کئی افراد کو دھر لیا گیا جبکہ مقامی پولیس فورس کیساتھ کی گئی مشترکہ کاروائیوں میں لکڑی سے لوڈ کئی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔محکمہ جنگلات اور چوک اعظم پولیس کی مشترکہ کاروائی میں شیشم کی قیمتی لکڑی سے لوڈ ڈالہ پکڑ لیا گیا اور موقع سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا اورتھانہ چوک اعظم میں جنگل چوروں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی میں لکڑی سے لوڈ ٹرک قبضہ میں لے لیااورموقع سے گرفتارکیے گئے تین افراد صفدرحسین،اکبربھٹہ اورنصیراحمد کو تھانہ چوک اعظم کی حوالات میں بند کر کے مقدمہ نمبر111/20 درج کروا دیا گیا اس سے قبل تھانہ چوبارہ کی حدود میں مشہور زمانہ ٹمبر مافیا کے سرغنہ کولکڑی سے لوڈ ڈالہ اور واردات میں استعمال ہونیوالی کار سمیت موقع سے دھرلیا گیا اور تھانہ چوبارہ میں مقدمہ درج کروا کیگاڑیوں کو سیز کر دیا گیا۔محکمہ جنگلات کے RFO کاشف شہزاد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر مافیا کے کلین سویپ تک ایسی ہی سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر