ٹرانسپورٹ اڈوں کے باہر قائم خودساختہ پوائنٹس ختم کرنیکا حکم

ٹرانسپورٹ اڈوں کے باہر قائم خودساختہ پوائنٹس ختم کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت نے پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ اڈوں کے باہر مسافر اتارنے اور چڑھانے کیلئے خود ساختہ طورپر قائم پوائنٹس فوری ختم کرنے کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

احکامات جاری کردئیے گئے ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ جنرل بس سٹینڈز کے اطراف اور مختلف شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز نے مسافر بٹھانے اور چڑھانے کیلئے ازخود پوائنٹس بنارکھے ہیں یہ امرحادثات میں اضافہ کا باعث ہے بس سٹینڈ ز کے باہر یا کسی بھی شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز کو ایسی اجازت نہیں لہذا ضلعی انتظامیہ قوانیں پر عملدرآمد کروائے۔