بہاولپور‘ گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار

بہاولپور‘ گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے تعاون سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف بطور مہمان خصوصی جبکہ ونڈسر یونیورسٹی کینیڈا سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر Glenn Rideoutنے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر کنیڈین(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

پروفیسر نے اپنی تحقیق زندگی کے عام قوانین اور ان پر عمل درآمد بارے طالبات کو آگاہی فراہم کی۔ پروفیسر ڈاکٹر گلین نے کلاس رومز میں روز مرہ پیش آنے والے چھوٹے چھوٹے معاملات جیسے ایک دوسری کی چیزیں چوری کرلینا یا ایک دوسرے سے چھوٹی چھوٹی چیزیں چھین لینا اور اسی طرح کے دیگر مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل بارے شعبہ تعلیم کی طالبات کو آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر گلین نے طالبات کو بتایا کہ کلاس رومز میں پیش آنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سمیت معاشرے کے دیگر طبقات اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف پسند اور مثبت سوچ پر مبنی استاد کو کلاس رومز کے مسائل اور ان کے حل بارے سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر صائقہ امتیاز آصف نے مہمان اعزاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مفید معلومات نہ صرف طالبات بلکہ اساتذہ کے لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر گلین اور شعبہ تعلیم کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر خالد خورشید بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سمیت پروفیسر ڈاکٹر بشیر حسین کا وومن یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے پروفیسر ڈاکٹر گلین کو یونیورسٹی دوبارہ آنے کی بھی دعوت دی تاکہ اس طرح کی مفید معلومات سے مستفید رہا جاسکے۔ وائس چانسلر صائقہ امتیازنے بتایا کہ یونیورسٹی طالبات میں زیادہ سے زیادہ خود اعتمادی اور عملی زندگی کے لیے بہتر سے بہتر تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔ وائس چانسلر نے عندیہ دیا کہ مستقبل میں ہمارے اردگردکے معاشرے میں مختلف دوکانوں اور ورکشاپوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں انہیں سکول لانے کے لیے شعبہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر