کرونا وائرس‘ عمرہ زائرین کا سعودیہ میں داخلہ بند‘ ائیر لائنز کو بھاری نقصان

کرونا وائرس‘ عمرہ زائرین کا سعودیہ میں داخلہ بند‘ ائیر لائنز کو بھاری ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) کرونا وائرس سے بچاو کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی کی وجہ سے سعودی عرب جانیوالے مسافروں کی تعداد 60 فیصد تک کم ہوگئی ہے، ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز صرف اقامہ ہولڈرز مسافروں کو سعودی عرب لیجانے پر مجبور ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے بچاو کیلئے موثر انتظامات ہونے تک عمرہ زائرین کی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس ضمن میں تمام ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو باقاعدہ ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ 15 اپریل تک عمرہ، وزٹ اور بزنس ویزہ پر پابندی عائد ہونے کے باعث صرف سعودی عرب کے مختلف شہروں کا ورک ویزہ کے حامل افراد ہی اس دوران سعودی عرب کا سفر کرسکتے ہیں۔ عمرہ زائرین پر پابندی کے باعث مسافروں کی تعداد میں 60 فیصد تک کمی آنے کی وجہ سے قومی ایئر لائن سمیت پاکستان سے سعودی عرب کے لیئے اپریٹ کرنیوالی ایئرلائنز اور ملک میں ٹریولز اینڈ ٹوورز کے بزنس سے منسلک ایجنٹس کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف عمرہ زائرین کی واپسی کیلئے ائیر لائنز شدید دباو کا شکار ہیں۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر