پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں‘ حنیف پتافی

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں‘ حنیف پتافی

  



ڈیر ہ غازی خان(سٹی رپورٹر ) عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی اولین مقصد ہے خلق خدا کی بھلائی ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا عین عبادت ہے اور ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

مسترد کر چکی ہے حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے عمران خان نااہل حکمرانوں کے گند کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ڈیرہ غازی خان کی عوام کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی تدبیر کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں صدیق آباد پل ڈاٹ کی بیوٹیفیکیشن کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی کے قیام سمیت کی منظوری ہو چکی تھی لیکن ٹینڈر جاری نہیں ہوئے تھے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے میری تمام تجاویز اور منصوبوں پر فوری طور پر کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان وزیراعلی سردار عثمان خان بزدار کی زیر قیادت ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جارہے ہیں اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔سکولوں سڑکوں گلیوں کی تعمیر و مرمت پارکوں کی تزئین و آرائش اور فراہمی آب کے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا سیوریج و فراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے درینہ مسائل حل ہوجائیں گے۔عوامی خدمت کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور انشائاللہ پہلے سے بھی زیادہ فلاحی سماجی سماج کی بہتری کے لیے اپنا کردار ساتھیوں کی مشاورت سے ادا کرتے رہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر