عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اداروں کو فعال کررہی ہے‘ جہانزیب کھچی

عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت اداروں کو فعال کررہی ہے‘ جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے جس کیلئے عوام کے فلاح وبہبود کے مختلف پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں تمام متعلقہ محکمے عوام کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو بہترین طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا ئیں انہوں نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشیدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزیدکہا کہ حکومت تمام اداروں کو مزید فعال بنا رہی ہے تاکہ عوام کے کام فوری طور پر ہو سکیں اور اداروں کی کارکر دگی کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری محکموں کی کارکر دگی کو مزید بہتربنایا جا سکے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے روزانہ حاضری چیک کی جاتی ہے اور پورے شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہو گئے ہیں۔
جہانزیب خان