بارش کے باوجود مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ لاکھوں روپے غائب
ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ میں چار مسلح ڈاکو محمد سجاد کی دکان میں داخل ہوئے ملزمان نے تین موبائل اور نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے میں فہد علی کی بیوی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹا مارکر پرس جس میں دوموبائل مالیت50ہزار لے کر فرار ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
علاقے بائی پاس کے قریب محمد راشد سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر، نقدی،موبائل اور موٹرسائیکل مالیت 98ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے قصوری چوک سجاد گل کی دکان پر چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل مالیت 1لاکھ8ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے پیپلز والا میں عبداللہ، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری سے عبدالستار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے ممتازآباد پارک کے باہر سے شہزاد کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے چاہ کوڑے والا عطا محمد کے گھر سے نقدی، 17موبائل مالیت 4لاکھ، بوسن روڑ سہیل اشرف کی دکان سے سامان مالیت4لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے کوٹلہ تولہ خاں سے راحیل احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد حسین کے بھانہ سے گائے، بھینس مالیت 2لاکھ، موضع فیض پور محمد عمران کے گھر سے ٹریکٹر مالیت 5لا کھ روپے جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے باواصفرا سے شہزاد احمد کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی
غائب