ریلوے پھاٹک بند کرنیکی دھمکی‘ مختلف ادارے بقایا جات ادا کرنے کیلئے متحرک

ریلوے پھاٹک بند کرنیکی دھمکی‘ مختلف ادارے بقایا جات ادا کرنے کیلئے متحرک

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے پھاٹکوں کوبندکرنے کی دھمکی اثر دکھاگئی محکمہ پنجاب ہائی ویزسمیت دیگرمحکموں نے اپنی روڈزپرلگے ہوئے 200کے قریب ریلوے پھاٹکوں کی مرمت اوردیکھ بھال کی مدمیں 60کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کی ادائیگی شروع کردی بتایاجاتاہے کہ ڈویژنل ریلوے انتظامیہ کی طرف سے پنجاب ہائی ویزاوردیگرسرکاری(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

محکموں کو ان کی روڈزپربنے ہوئے 200کے قریب ریلوے پھاٹکوں کی مرمت دیکھ بھال کی مدمیں 60کروڑ30لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے لئے مراسلہ لکھاگیاتھاتاہم پنجاب ہائی ویزسمیت دیگرمحکموں نے اس کے باوجودادائیگی نہ کی جس پرڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے تمام ایسے ریلوے پھاٹک جن کے واجبات ان کے محکموں نے ادانہیں کئے تھے کوبندکرنے کے لئے ان پھاٹکوں پربینرزآویزاں کردئیے جس پرپنجاب ہائی ویزاوردیگرمحکموں کواپنی ٹریفک روڈپررواں دواں رکھنے کے حوالے سے متبادل انتظام کی فکرپڑگئی اوران محکموں نے فوری طورپرمحکمہ ریلوے کوبقایاجات کی ادائیگی شروع کردی بتایاجاتاہے کہ پنجاب ہائی وے ملتان نے3کروڑ50لاکھ،بہاولپورنے1کروڑ50لاکھ،ڈیرہ غازی خان نے1کروڑ50لاکھ،فیصل آبادنے25لاکھ،سرگودھانے20لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کردی ہے جبکہ دیگرمحکموں نے بھی ادائیگی کی یقینی دہانی کرواکرمہلت طلب کی ہے۔جس پرریلوے انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظرعارضی طورپرپھاٹکوں کومکمل طورپربندکرنے کے فیصلہ کوملتوی کردیاہے۔

متحرک

مزید : ملتان صفحہ آخر