ڈیری شاپس اور گاڑیوں کی چیکنگ‘سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

ڈیری شاپس اور گاڑیوں کی چیکنگ‘سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد مگسی کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں‘ 3فوڈپوائنٹس سربمہر کر دئیے۔ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک اینڈ ڈیری شاپس کی چیکنگ کی،سیکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے،ملاوٹی،ناقص (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

دودھ فروخت کرنے پر211,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے مغل مرچ مصالحہ فیکٹری مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ کرنے،پراسیسنگ ایریا میں غیر ضروری سامان کی موجودگی،زنگ آلود مشینری،صفائی کے ناقص انتظامات پرمصالحہ جات یونٹ کو سربمہر کیا۔اسی طرح رحیم یارخان میں واقع نصراللہ پاپڑ فیکٹری کو کھلے رنگ،کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال،گندہ مکسنگ ایریا،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹس نہ ہونے،واشنگ ایریا خراب ہونے،مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ہونے پر پاپڑفیکٹری کو سیل کیا جبکہ خانیوال میں ڈی جی خان میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،رینسڈآئل کے استعمال،گندے فریزرز اور ناقص صفائی پر ماسٹر چرغہ بروسٹ کو سربمہر کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن میں 33 دودھ بردار گاڑیوں سمیت ملک شاپس میں موجود3ہزار360لیٹر دودھ کی چیکنگ کی،مجموعی طور پر368لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ 14گاڑیوں میں موجود183 لیٹر اور وہاڑی، ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،لیہ اور راجن پور میں ملک شاپس پر موقع پر دودھ کے سیمپل فیل ہونے پر 285لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔19 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس جبکہ14 دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے۔دودھ میں غذائی کمی، ایل آر ضرورت سے کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور،ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر128,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور گردونواح میں ورکنگ ایریا صاف نہ ہونے، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات پر82,500کو جرمانے عائد کیے گئے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران گٹکا،رینسڈآئل، ملاوٹی مصالحہ جات، مضرصحت دودھ، زائدالمیعاد ڈرنکس اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔

تلف

مزید : ملتان صفحہ آخر