لیہ میں انسداد ملاوٹ ٹاسک فورس کمیٹی قائم‘ جلد آپریشن کا فیصلہ

لیہ میں انسداد ملاوٹ ٹاسک فورس کمیٹی قائم‘ جلد آپریشن کا فیصلہ

  



لیہ‘ چوک اعظم (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انسداد ملاوٹ ٹاسک فورس کمیٹی قائم کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر دس ممبران میں ڈی پی او، ڈی ایف سی،ڈی ڈی آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈی او سپیشل برانچ،ڈی ڈی زراعت توسیع،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، چیف (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

آفیسر ایم سی،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈی او انڈسٹریز شامل ہیں۔جبکہ ایک ممبر کسی بھی ادارے سے لیا جا سکے گا۔ڈی او انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے مارکیٹوں میں پھلوں و سبزیوں کے نرخوں کو اعتدال پر رکھنے،سبزی منڈیوں میں بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کرنے اور اشیاء خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیاض احمد ندیم ماہ رواں میں سرکاری واجبات کی وصولی،ریونیوریکارڈ کی پڑتال کے جائزہ کے لیے ضلع بھر کا تفصیلی دورہ کریں گے۔پروگرام کے مطابق اے ڈی سی آر9،12اور26مارچ کو اراضی ریکارڈ سنٹر زکروڑ،چوبارہ اور فتح پور،10،17،24اور 30مارچ کو یوسی مرہان،یو سی کروڑ نشیب،یوسی کروڑ تھل جنڈی اور یوسی چوبارہ جبکہ 19اور 31مارچ کو سب رجسٹرار ز آفس چوبارہ اور کروڑ کا دورہ کریں گے۔

لیہ /ملاوٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر