بچی سے بداخلاقی کا مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘ 50ہزار جرمانے کی سزا

بچی سے بداخلاقی کا مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘ 50ہزار جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار) سیشن کورٹ مظفرگڑھ نے معصوم بچی سے بداخلاقی کے ملزم کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے مجرم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا.تفصیل کے مطابق تھانہ خان گڑھ ک یعلاقے چمرووالی کے رہائشی کمال بھٹی کی معصوم بچی مسماۃ (ح)(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کو 2013 میں زوار حسین نامی شخص نے کماد کے کھیت میں لے جا کر زبردستیبداخلاقی کانشانہ بنایا اور بے ہوش ہونے پر بچی کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا.ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہوا میڈیکل رپورٹ میں بداخلاقی ثابت ہوگئی اسکے باوجود پولیس نے ملزم سے بھاری رشوت لیکر اسے گرفتار نہ کیا بلکہ بااثر افراد کے دباؤ پر اسے مقدمہ میں بے گناہ قرار دے دیا تھا متاثرہ والد نے سیشن کورٹ میں استغاثہ دا?ر کیا عدالت نے دوران سماعت ملزم زوار حسین پر جرم ثابت ہونے پر اسے عمرقید اور 50ہزار جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزیدچھ ماہ قید کی سزا سنادی جس پر مجرم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا متاثرہ والد کمال بھٹی نے عدالتی فیصلہ کو حق ق سچ کی فتح قرار دیا ہے۔
مقدمہ