کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی پر توجہ دے رہی ہے‘ ڈاکٹر خیر الزامان

کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت اور کردار سازی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیرالزمان نے کہا ہے کہ اس وقت کیمپس میں تقریبااڑھائی ہزار طلباء (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

و طالبات زیر تعلیم ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ کیمپس نئے شعبہ جات کے اجراء کے بعد یہ تعداد 10ہزار تک پہنچ جائے جس سے وہاڑی کوناصرف تعلیمی شعبہ میں نام ملے گا بلکہ اہل وہاڑی کو روزگار کے بہترین مواقع بھی میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ پروفیشنل، ٹیکینیکل تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے کوشش ہے کہ فنڈز ملنے پر ماس کمیونیکیشن سمیت تمام اہم شعبہ جات کو کیمپس میں پڑھایا جائے تاکہ ضلع وہاڑی کے ساتھ ساتھ قریبی اضلاح میں بسنے والے شہریوں کو بھی بہترین تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے آفس میں صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس تعلیم کے ساتھ تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اقوام مغرب نے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں کو اپنا کرہی ترقی کی،ہمیں جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی اقدار کو بھی اپنانا ہوگا دنیا میں کوئی کام بھی ناممکن نہیں لیکن محنت اور کوشش ضروری ہیانہوں نے کہا کہ ہم معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئیکار لارہے ہیں شہریوں کو وہاڑی میں یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں نام رکھنے والی کامسیٹس یونیورسٹی میں اپنے بچوں کو تعلیم دلواسکتے ہیں
خیر الزمان