ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں لاکھوں کی کرپشن‘ دو سابق افسروں کی عبوری ضمانت پر سماعت 10مارچ تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر) جج اینٹی کرپشن کی رخصت کے باعث ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں لاکھوں کی کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو سابق(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)
افسران ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔فاضل عدالت میں سابق ایم ڈی انوار الحق اور سابق اسسٹنٹ منیجر آپریشن عثمان خورشید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان نے 4 دسمبر 2018 میں مقدمہ درج کیا اور الزام عائد کیا وہ محکمہ کے دیگر ملازمین سے ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے خلاف نیب نے بھی 92 کروڑ کی کرپشن سے متعلق انکوائری شروع کی ہوئی ہے۔
سماعت