شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی

شوہر سے جھگڑے پر خاتون کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) شوہر سے جھگڑے پر 25 سالہ خاتون نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی ہے تفصیل کے مطابق سر بھوری کی رہائشی 25 سالہ فرزانہ بی بی کا اپنے شوہر سجاد سے گھریلو کام کاج نہ کرنے پر جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر فرزانہ بی بی نے کالاپتھر پی لیا (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود فرزانہ بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2افراد جن میں چک 134 کا 13 سالہ محسن جی اور چوک ظاہر پیر کا رہائشی 38 سالہ زاہد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر