قانونی پیچیدگیاں‘ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا امکان

قانونی پیچیدگیاں‘ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کا امکان

  



ہارون آبا(نامہ نگار)صوبہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کے مسودہ میں بار بار قانونی سقم کے باعث بلدیاتی الیکشن کا انعقاد رواں سال مئی میں مشکل نظر آرہا ہے اور اس (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

عمل سے اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو سپرد کرنے کی حکومتی منصوبہ بندی پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا۔ جس سے عیاں ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر کے باعث بلدیاتی اداروں کے اگلے مالی سال 2020-21 کا بجٹ بیوروکریسی تیار کرے گی۔ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو تحلیل ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے پہلے مارچ 2020 میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن قانونی مسودے میں متعدد سقم کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے التوا میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر