پڑھی لکھی خواتین ہی بہترین قوم اور معاشرہ تشکیل دے سکتی ہیں‘ مسز شاہدہ احمد

پڑھی لکھی خواتین ہی بہترین قوم اور معاشرہ تشکیل دے سکتی ہیں‘ مسز شاہدہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز)ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہاکہ 8مارچ دراصل عورت کی شان وعظمت کے اعتراف کا دن (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ہے۔اس عالمی دن کو متنازعہ بنانے سے گریز کیاجاناچاہیے۔ دین اسلام میں خواتین کو جو حقوق اورمقام حاصل ہے وہ کسی بھی دوسرے مذہب وسماج میں نہیں ہے۔وہ امریکہ سے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے میڈیا کوآرڈینٹرسے فون پر بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین انتہائی محدودوسائل سے رہتے ہوئے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوناچاہیے پڑھی لکھی خواتین ہی بہترین قوم اورمعاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔تعلیم کے ذریعے ہی عورت خودمختار ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین نصف آبادی سے زیادہ تعداد میں ہیں انہیں سیاسی،سماجی اورمعاشی عمل میں شانہ بشانہ لے کر ہی ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔

شاہدہ احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر