بینک آج چھٹی کے روز بھی سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کریں گے

بینک آج چھٹی کے روز بھی سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کریں گے

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2020ء کیلئے بنک آج(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

چھٹی کے دن بھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔ کل اتوار کو کوبھی حج درخواستیں بنک وصول کریں گے اسٹیٹ بنک نے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔25فروری سے شروع ہونے والی حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 6مارچ مقرر کی گئی تھی اب 8مارچ تک توسیع کردی گئی ہے 6مارچ کی شا م تک ملک بھر سے 139000 درخواستیں موصول ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سب زیادہ درخواستیں اسلام آبادریجن موصول ہوئیں حبیب بنک سرفہرست ہے دوسرے نمبر مسلم کمرشل بینک جبکہ تیسر ے نمبر پریونائیٹڈ بنک ہے آج ہفتہ کے دن بھی بنک 9بجے سے 5بجے تک درخواستیں موصول کریں گے۔

درخواستیں

مزید : ملتان صفحہ آخر