ہارون آباد‘ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
ہارون آباد(نامہ نگار) دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق محمد امجد فوٹو سٹیٹ والے کے کزن ڈگری بوائز کالج فورٹ عباس سیکنڈ ائیر کا طالبعلم موٹر سائیکل سوار محمد شہزاد چک نمبر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
250 ایچ ایل پکی کوٹھی کے قریب دوسرے موٹر سائیکل سوار یاسر خاں 266ایچ آر کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں محمد شہزاد ولد محمداکبر رہائشی کسان کالونی موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ریسکیو1122کی ٹیم نیموقع پرپہنچ کر لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ادھر ہارون آباد کے نواحی گاؤں 55فور آر کا رہائشی پانچ سالہ فرقان ولد عمران گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق۔ مبینہ طور پر متوفی بچہ سکول سے واپس گھر جارہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے شہ زور ڈالہ نمبر LES-2316نے ٹکر مار دی جس سے فرقان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور ڈالہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہے۔