بارش‘ مرغیوں کا شیڈ‘ چھت گرنے سے 8ہزار چوزہ‘ 6بکریاں ہلاک

بارش‘ مرغیوں کا شیڈ‘ چھت گرنے سے 8ہزار چوزہ‘ 6بکریاں ہلاک

  



سرائے سدھو‘قطب پور(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)بارش کے باعث مرغیوں کا شیڈ گرنے سے آٹھ ہزار سے زائد چوزہ ہلاک ہوگیا مسلسل بارش کے باعث سرائے سدھو میں راؤ حامد کا مرغیوں کا شیڈ گذشتہ روز طوفانی بارش کے دوران زمین بوس ہوگیا جس (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

سے اس شیڈ میں ٹھیکدار شوکت علی کا آٹھ ہزار مرغیوں کا چوزہ دب کر ہلاک ہوگیا ٹھیکدار کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تیز آندھی و بارش سے چھت گرنے سے لاکھوں مالیتی بکریاں ہلاک ہوگئیں،کاشتکار زخمی نواحی موضع بلیل میں کاشتکار اللہ بخش لانگ کے بیٹے اصغر لانگ اور محمد آصف لانگ جانوروں کے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے طوفانی بارش اور آندھی کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر لاکھوں مالیتی 6بکریاں ہلاک جبکہ دونوں افراد اور3گائے زخمی ہوگئے جنہیں ا نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر