آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونیوالے دو طالبعلم سپرد خاک

آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونیوالے دو طالبعلم سپرد خاک

  



جتوئی (نمائندہ پاکستان) آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے دو طالب علموں عبدالوہاب اور شعیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں مقامی سیاست لوگوں اور عوام کی کیثر تعداد نے شرکت کی گزشتہ روز تحصیل جتوئی کا نواحی علاقہ بستی خالطی کے رہائشی عبدالوہاب اور شعیب سکول سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ آسمانی بجلی گرنے سے دو طالب علم (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

اوکے پر جاں بحق ہوگئے تھے دونوں طالب علموں نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بستی خالطی میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں علاقے کے سیاسی لوگوں میں سردار لیاقت خان لغاری مجاہد خان لغاری سردار اجمل خان لغاری سابقہ ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری سی ای او ایجوکیشن کوثر بخاری ڈپٹی ڈی ای اور جتوئی نعیم اکبر لغاری تحصیلدار ملک فیاض حسین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے نے شرکت کی آخر میں آباد ہونے والے طالب علموں کے لیے دعا کی ہے اور دونوں طالبعلموں کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر