ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام معلومات کی رسائی عوام کا حق کے موضوع پر تقریب

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام معلومات کی رسائی عوام کا حق کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام(معلومات کی رسائی عوام کا حق)کے موضوع پرلیکچر کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت صدر (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

بار چوہدری طاہر محمود نے کی تقریب سے چیف کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن محمود قادر نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ جات میں ہمہ قسم کی معلومات لینے کے لئے عوام کا بنیادی و قانونی حق ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تمام محکمہ جات اپنی ویب سائیڈز بنائیں اور تمام معلومات تک عوام کی رسائی کو ممکن بنایا جائے اور ساتھ تمام محکمہ جات میں عوام سے متعلقہ معلومات نوٹس بوڈ پر آویزاں کی جائیں کوئی بھی شخص اپنی معلومات لینے کے لئے پنجاب انفارمیشن کمیشن حکومت پنجاب کو درخواست دے کر معلومات لے سکتا ہے معلومات نہ ملنے کی صورت میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ صدر چوہدری طاہرمحمود،سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،ملک حیدر عثمان،میاں اکرم،طاہر قریشی،دلدار بروالہ،مغیث اسلم ملک اور فخر ملانہ نے خطاب کر تے ہوئے معلوماتی لیکچر دینے پر محمود قادر کا شکریہ ادا کیا اور ان اقدامات کو عوام و وکلاء کے لئے ایک احسن قدم قرار دیا۔
تقریب