بدفعلی کا مقدمہ‘8سالہ ملزم کی عبوری ضمانت 18مارچ تک منظور‘ ریکارڈ طلب

بدفعلی کا مقدمہ‘8سالہ ملزم کی عبوری ضمانت 18مارچ تک منظور‘ ریکارڈ طلب

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے 6 سالہ کمسن سجاد سے بدفعلی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 8 سالہ ملزم کاظم کی عبوری ضمانت 18 مارچ تک منظور کرتے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں کمسن بچے کاظم نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے کمسن سجاد سے بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔بچے کے والد نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کو ناحق پھنسایا گیا ہے، جنہیں پولیس دھمکیاں دے رہی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ انصاف فراہم کریں،ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاظم نے کمسن بچے سجاد کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فحاش ویڈیوز بھی بنائی۔ملزم بچے پر مقدمہ درج کرکے پولیس گرفتاری کے لیے گئی تو ملزم کے بھائی نے اسے آواز دیکر فرار کرادیا،مطلوب ملزم کو مدد فراہم کرنے والے بچے کے بھائی احمد محمود پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر